1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہآسٹریلیا

چرچ میں چاقو حملہ: سڈنی میں پانچ 'نابالغ' لڑکے گرفتار

25 اپریل 2024

پولیس کا کہنا ہے ان پانچوں ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چاقو حملے کا یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا، جس میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

https://p.dw.com/p/4fBkd
سڈنی کا دی گڈ شیپرڈ چرچ جہاں چاقو حملے کا واقعہ پیش آیا
سڈنی کا دی گڈ شیپرڈ چرچ جہاں چاقو حملے کا واقعہ پیش آیاتصویر: Lisa Maree Williams/Getty Images

آسٹریلیا کی وفاقی پولیس نے آج بروز جمعرات ایک بیان میں کہا کہ رواں ماہ سڈنی کے ایک چرچ میں دو افراد پر چاقو حملے کی تحقیقات کے دوران تازہ پیش رفت میں پانچ ٹین ایجرلڑکوں کو گرفتار کر کہ ان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے پانچ "نابالغ" افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ سڈنی کی انسداد دہشت گردی کی ٹیم مبینہ حملہ آور کے ساتھیوں سے تفتیش کر رہی ہے۔

اس بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ بدھ کی رات 400 سے زائد پولیس اہلکاروں نے تیرہ سرچ وارنٹس کے ساتھ سڈنی بھر میں چھاپے مارے اور ان کارروائیوں میں سات نوجوان افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ترکی میں ایک چرچ پر حملہ، ایک شخص ہلاک

سڈنی دی گڈ شیپرڈ چرچ حملے کے بعد کے مناظر
سڈنی دی گڈ شیپرڈ چرچ حملے کے بعد کے مناظرتصویر: Jaimi Joy/REUTERS

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایک سترہ اورایک چودہ سالہ لڑکے کے خلاف انتہا پسند مواد رکھنے سے متعلق قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ دو سولہ سالہ لڑکوں اور ایک سترہ سالہ لڑکے کے خلاف دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور تیاری کرنے کی دفعات کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔ ان تینوں میں سے سترہ سالہ لڑکے پر چاقو رکھنے سے متعلق دفعات کے تحت بھی قانونی چارہ جوئی کی جا رہی ہے۔

نیوزی لینڈ: کرائسٹ چرچ مسجد پر حملے کی جامع تحقیقات کا آغاز

سڈنی کے 'دی گڈ شیپرڈ چرچ' میں چاقو حملے کا یہ واقعہ پچھلے ہفتے پیش آیا تھا، جس میں ایک 53 سالہ شخص اور ایک 39 سالہ شخص زخمی ہوئے تھے۔ اس کے بعد پولیس نے ایک سولہ سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا تھا اور اس کے خلاف اب دہشت گردی کی دفعات کے تحت قانونی چارہ جوئی کی جا رہی ہے۔

ف ن ⁄ م ا (ڈی پی اے)

پاکستانی چرچ کا مسلمان رکھوالا